اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بوسنیا جنگ کے شہیدوں کی اھل خانہ کی یونین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرے۔ سوڈان نیوز سانا کے مطابق بوسنیا کے باشندوں نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر آمادہ کرے کیونکہ صیہونی حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ اس بیان میں آیا ہےکہ اس یونین نے جنرل اسمبلی کے مستقل رکن ملکوں کے سفارتخانوں کو پیغام بھیج کر مطالبہ کیا ہےکہ صیہونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کریں تا کہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲